دوحہ 11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قطر اور امریکا نے مشترکہ طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کے دورہ قطر کے موقع پر ہوا ہے۔ ٹِلرسن قطر تنازعے کے حل کے لیے خلیجی ممالک کے دورے پرہیں۔وہ پیر کے روز کویت پہنچے تھے اور کل جمعرات تک وہ خطے میں رہیں گے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے ان الزامات پر گزشتہ ماہ دوحہ سے تعلقات منقطع کر لیے تھے کہ وہ دہشت گردی کی مدد کر رہا ہے۔ ٹِلرسن نے دوحہ میں کہا کہ اس تنازعے کے دوران قطر کا رویہ معقول رہا ہے۔